شکرگڑھ‘ ڈاکٹر حافظ شبیر احمد کی احمد اقبال کو ضلع کونسل نارووال کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

اتوار 18 دسمبر 2016 13:31

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ڈاکٹر حافظ شبیر احمد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال کو ضلع کونسل نارووال کا چئیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملکی وقار اور سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی وزیراعظم نواز شریف ،وزیراعلے پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں معاشی استحکام کے لئے حکومتی کوششیں بارآور ثابت ہوئی ہیں اور یہ تمام کاوشیں عوام کے مفاد میں ہیں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے تحریک انصاف کے پی کے میں عوام کی خدمت کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے انہوں نے مذید کہا کہ شکرگڑھ میں نادرا آفس کی بحالی شاندار حکومتی کارنامہ ہے جس پر وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور دیگر مسلم لیگی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے پاکستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی خیر خواہ جماعت ہے ڈاکٹر حافظ شبیر احمد نے مذید کہا کہ شکرگڑھ سول ہسپتال میں بھی بہتری آئی ہے تاہم اس میں مذید بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے چک امرو تا لاہور سیکشن پر ٹرین سروس کی بحالی کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے شکرگڑھ میں نئی سڑکوں کی تعمیر نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے -

متعلقہ عنوان :