وزیراعظم پاکستان پر الزام لگانا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے‘ملک محمدو ارث کلو

پی ٹی آئی اور اسکی دھرناسیاست نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ‘ممبر صوبائی اسمبلی کا کھلی کچہری سے خطاب

اتوار 18 دسمبر 2016 13:30

نورپورتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) وزیراعظم پاکستان پر الزام لگانا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے پی ٹی آئی اور اسکی دھرناسیاست نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا جبکہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت وزیراعظم میاں محمدنواز شریف اور زیراعلیٰ پنجاب میاںشہبازشریف ملکی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہیں ۔ان خیالات کا اظہاراممبر صوبائی اسمبلی ملک محمدو ارث کلو نے نگپوربگھور میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور پاکستان کی مستحکم معیشت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 42 کی عوام نے تین مرتبہ منتخب کر کے جس محبت اور خلوص سے ذمہ داری عائد کی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش ایک مشن سمجھ کے کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسجد بھروکیانوالی تا محلہ راجپوتاں براستہ محلہ کھوکھرانوالہ مین بازار اور ڈیرہ ملک غلام جعفر بگھور تا غربی بائی پاس سڑکوں کی تعمیر کا اعلان کیا انہوں نے سیوریج سکیم میں توسیع اور گلیوں میں سلیپ سولنگ کی تمیر کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہاکہ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد کو ہوئی کو درجہ دلانے اور گرلز ہائی سکول تانورپور روڈ اور کلوکوٹ روڈ تا چکوک روڈ براستہ ڈیرہ جاڑیانوالہ سڑک کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے ۔

اس موقع پر چیئرمین یو سی رنگپوربگھور ملک گلزاراحمد بگھور ایڈووکیٹ ۔چیئرمین آددھی کوٹ ملک محمد وارث بگھور،چیئرمین راہداری حافظ محمد صدیق راہداری،نمبردار ملک ظفر عباس بگھور،وائس چیئرمین ملک مظہر اقبال بگھور،ملک محمد اقبال اولکھ،ملک سہیل اطہر بگھورایڈووکیٹ،کنسلرڈاکٹر شفقت حسین خان،ملازم حسین کلو،رانامحمدسلیم،ملک علی نواز جبھانہ،ملک سیف اللہ کلو،سید قمر عباس شاہ،فضل رسول ٹٹ،سابق کونسلر سید لطف شاہ،فلک شیر بھروکہ،رانا رانجھا خان،صدر انجمن تاجران رانا اسلام دین،رانامحمد یونس نمبردار،عرفان ملک،ملک مسعود بگھور،رانا نعمت علی،اور دیگر متعدد شخصیات نے شرکت کی-