ملتان ،ْ شاہ شمس کے علاقے میں تیس سالہ خاتون گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی

اتوار 18 دسمبر 2016 13:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) ملتان میں شاہ شمس کے علاقے میں تیس سالہ خاتون گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ اہلخانہ نے بتایا کہ خاتون کو سسرالیوں نے زہر دیکر مارا ہے۔تیس سالہ شاہ شمس کی رہائشی مدیحہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی ،ْتمام اہلخانہ گھر سے باہر کسی کام گئیہوئے تھے ،ْجب وہ واپس آئے تو مدیحہ مردہ حالت میں زمین پر پڑی تھی۔

(جاری ہے)

اہلخانہ نے بتایا کہ مدیحہ کا سسرالیوں سے کئی روز سے جھگڑا چل رہا تھا اور آئے روز وہ اس پر تشدد کرتے تھے جس پر اپنے والد کے گھر آگئی تھی۔ مدیحہ کے والد نے الزام لگایا کہ اس کے سسرالیوں نے اسے زہر دیکر مارا ہے ،ْاطلاع ملنے پر پولیس تھانہ شاہ شمس نے موقع پر پہنچ کر اہلخانہ کے بیانات قلمبند کرلیے ،ْلاش کو نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :