عورتوں کے لئے معاشی طور پر مستحکم ہونا ضروری ہے ‘ ثناء جاوید

اچھا اداکار بننے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے کام سے عشق ہو ‘ انٹر ویو میںگفتگو

اتوار 18 دسمبر 2016 13:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء)نامور اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ عورتوں کیلئے معاشی طور پر مستحکم ہونا ضروری ہے ، دور حاضر میں زندگی کے ہر شعبے میں پڑھی لکھی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر تی نظر آرہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ کوئی ایسا ہنربھی سیکھیںجو کبھی برے وقت میں ان کے کام آسکے ۔

اس کے ساتھ مردوں کو بھی چاہیے کہ وہ خواتین پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے ان کی ہر میدان میں حوصلہ افزائی کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اداکاری فل ٹائم جاب ہے اور یہ ہر انسان کے بس کی بات نہیں ہے ۔ اچھا اداکار بننے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے کام سے عشق کی حدتک لگائو ہو کیونکہ جب کسی کام کو نیک نیتی اورلگن سے کیا جائے تو اوپر والا ضرور پھل دیتا ہے۔