موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے معیشت کی نبض ڈوب رہی تھی ، نواز شریف کی قیادت میں آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ‘ احسن اقبال

توانائی اور دہشتگردی کے چیلنجز سے بھرپور طریقے سے نمٹ رہے ہیں ،2018 تک 11ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی‘ انٹر ویو

اتوار 18 دسمبر 2016 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر ترقی ، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان کے کامیاب اور روشن مستقبل کی سمت کا تعین کر دیا ہے ،بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کی ترقی سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ، توانائی کے بحران کے حل کیلئے مختلف منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے اور انشا اللہ 2018ء تک 11ہزار میگاواٹ اضافی بجلی سسٹم میں آجائے گی۔

ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت نہ صرف منصوبے لگا ئے جارہے ہیں بلکہ مختلف شعبوں میں چین کے تجربے سے بھی استفادہ کر رہے ہیں۔ اس منصوبے نے پاکستان کے کامیاب اور روشن مستقبل کی سمت کا تعین کر دیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے قومی معیشت کی نبض ڈوب رہی تھی ، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ کی حکومت نے دن رات محنت کر کے معیشت کوٹریک پر ڈال دیا ہے ۔

توانائی اور دہشتگردی کے چیلنجز سے بھرپور طریقے سے نمٹ رہے ہیں ۔انشا اللہ 2018 تک 11ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پسماندہ علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے وہاں سرمایہ کاری کر رہی ہے،70سالوں میں پہلی دفعہ کوئٹہ کو گوادر سے ملا دیا گیا ہے ۔سی پیک روٹ کے تمام علاقوں میں لوگوں کا معیارزندگی بہتر ہو رہا ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کا فائدہ صرف مسلم لیگ (ن) یا کسی شخصیت کونہیں بلکہ پورے ملک اور 20کروڑ عوا م کو ہو رہا ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس ترقی سے اپنامستقبل تاریک ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :