پاکستان بھر میں طب یونانی کا قومی دن بدھ کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا

اتوار 18 دسمبر 2016 13:20

فیصل آباد۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان بھر میں طب یونانی کا قومی دن 21دسمبر بروزبدھ کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔ اس سلسلہ میں کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور کئی دیگر تنظیموں کی جانب سے فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔

پاکستان کونسل آف ہربل فزیشنز فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ طب یونانی قومی ورثہ اور پاکستانی تہذیب و تمدن کا حصہ ہے جس کی حفاظت اور ترویج و ترقی حکومت کا فرض ہے ۔ انہوںنے کہاکہ متعلقہ ادارے تمام تر وسائل دستیاب ہونے کے باوجود ایلوپیتھک سسٹم کے تحت پاکستان کے شہری علاقوں کی عوام کے بالعموم اور دیہی علاقوں کے عوام کو بالخصوص گھر کی دہلیز کے قریب طبی سہولیات کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیںحتیٰ کہ انہیں سرکاری ہسپتالوں ، ہیلتھ سنٹرز پر بھی علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب نہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ حکومت صحت عامہ کی خاطر روائتی طریقہ علاج طب یونانی کے فروغ میں بھی اپنا کردار اد اکرے تاکہ عوام کو مختلف بیماریوں کے ساتھ ساتھ ایلوپیتھک علاج کے دوران پیداہونیوالی مزید پیچیدگیوں اور سائیڈ ایفیکٹس سے بھی بچانا ممکن ہو سکے۔ طب یونانی کے قومی دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :