پنجاب کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغازآج ہوگا

اتوار 18 دسمبر 2016 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) پنجاب کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز (آج) سوموار سے ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں 5 سال تک کی عمر کے ایک کروڑ چوراسی لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے۔ مہم کے لئے 44 ہزار چھ سو 54 لوگوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

متعلقہ عنوان :