مقبوضہ کشمیر، ہائی کورٹ نے 7نوجوانوں پر لاگو کالا قانون پی ایس اے کالعدم قرار دیدیا

اتوار 18 دسمبر 2016 13:00

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ نے سات نوجوانو ںپر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیتے ہوئے انکی رہائی کے احکامات صادر کیے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس مظفر حسین عطارپر مشتمل ہائی کے یک رکنی بنچ نے طارق احمد پنزو و ساکن نبر پورہ بانڈی پورہ،عمر لطیف شیخ ساکن آلوچی باغ سرینگر اور نذیر احمد شیخ ساکن سہیل کالونی بارہمولہ جبکہ جسٹس علی محمد ماگرے پر مشتمل بنچ نے ہلال احمد تانترے ،بلال احمد تانترے، جاوید احمد وانی اور معراج الدین تانترے کے مقدمات کے سماعت کے بعد ان پر عائد کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے احکامات دیے ۔

نظر بند تمام افراد کے مقدمات کی پیروی ایڈووکیٹ بشیر احمد ٹاک نے کی ۔انہوں نے عدالت میں اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکے موکلوں کو بلا وجہ کالے قانون پی ایس اے کے تحت پابند سلاسل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :