فلم’’ باجہ نہ براتی‘‘ کی نمائش آئندہ سال ہو گی

اتوار 18 دسمبر 2016 12:40

لاہور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء)ٹی وی اداکار میکال ذوالفقار کی نئی فلم’’ باجہ نہ براتی‘‘مکمل ہو گئی، فلم 2017ء میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ فلم کامیڈی ہے اور عوام کو پسند آئے گی، انہوں نے بتایا کہ 2017ء میں وہ ایک اور نئی اردو فلم میں بھی اہم کردار ادا کرینگے، فلم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا،معلوم ہوا ہے کہ فلم میں نئی اداکارہ سعدیہ خان ہیروئن کا کردار ادا کرینگی۔