گلوکار سجاد علی اور حدیقہ کیانی کا گیت ٹی وی ڈرامہ کی زینت بن گیا

اتوار 18 دسمبر 2016 12:40

لاہور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء)نامور گلوکار سجاد علی اور حدیقہ کیانی کا نیا گانا ایک ٹی وی ڈرامہ سیریل کی زینت بن گیا،دونوں گلوکاروں نے پہلی مرتبہ اکھٹے گانا گایا ہے اور ان کا دعوی ہے کہ سننے والوں کویہ مدھرگیت پسند آئے گا،سجاد علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہر گانے پر بھرپور محنت کرتے ہیں، اسی لئے ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔