برطانیہ برائی کی بنیاد رکھنے والا ملک ہے،ایرانی سپریم لیڈڑ

برطانیہ گزشتہ دو صدیوں سے علاقے کے لوگوں کے لیے برائی اور مصیبت کا ماخذ ہے،خامنہ ای

اتوار 18 دسمبر 2016 12:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ برائی کی بنیادرکھنے والا ملک ہے ،تھریسامے نے حال ہی میں کہا تھا کہ ایران خطے کے لیے ایک خطرہ بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی مذہبی رہنما کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا کہ انہوں نے کہ برطانیہ گزشتہ دو صدیوں سے علاقے کے لوگوں کے لیے برائی اور مصیبت کا ماخذ ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں ٹریزا مے نے خلیجی رہنماؤں کی ایک سمٹ میں کہا تھا کہ علاقے کے ممالک کو ایران کے جارحانہ علاقائی اقدامات کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، بھلے وہ لبنان میں ہوں، عراق، یمن، شام یا خلیج میں ہی کیوں نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :