ایتھوپیاکی حکومت کرفیو کے دوران گرفتار9800افراد کو رہا کرے گی

اتوار 18 دسمبر 2016 12:20

ادیس ابابا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء)ایتھوپیا کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ملک میں نافذ ہنگامی حالت کے دوران گرفتار کیے جانے والے نو ہزار آٹھ سو افراد کو رہا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس افریقی ملک میں دس ہفتے تک نافذ رہنے والی ایمرجنسی میں تقریباً بارہ ہزار پانچ سو افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو بدھ تک ریا کر دیا جائے گا تاہم دیگر تقریباً ڈھائی ہزار افراد کے خلاف ملک میں عدم استحکام پھیلانے کے الزام میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایتھوپیا میں ہنگامی حالت مظاہروں کے بعد شروع ہونے والے تشدد کی وجہ سے سات اکتوبر کو نافذ کی گئی تھی۔