حکمراں جماعت نے زمبابوے کے 92 سالہ موگابے کو ایک مرتبہ پھر صدارتی امیدوارنامزد کردیا

اتوار 18 دسمبر 2016 12:20

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء)زمبابوے کی حکمران جماعت زانو پی ایف نے صدر رابرٹ موگابے کو آئندہ انتخابات کے لیے بھی صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2018کے انتخابات میں کامیابی کے نتیجے میں بانوے سالہ موگابے کا دور اقتدار چھتیس برسوں پر محیط ہو جائے گا۔ پارٹی کانگریس کے بعد بتایا گیا کہ موگابے کا نام متفقہ طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ 1980میں زمبابوے کی آزادی کے بعد سے اس افریقی ملک کے صدر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔