ترک طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر تازہ بمباری، 26 ہلاک

تازہ حملوں میں شدت پسند گروپ کے 206 دیگر اہداف کو توپ خانے اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا

اتوار 18 دسمبر 2016 12:20

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) ترک طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر تازہ کارروائی میں 26جنگجوہلاک ہوگئے ، ان فضائی حملوں میں داعش کے 64 اہداف کو نشانہ بنایا گیاس کے علاوہ اس شدت پسند گروپ کے 206 دیگر اہداف کو توپ خانے اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو ترکی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیا کہ ترک جنگی طیاروں نے شام کے شمالی حصے میں شدت پسند گروپ داعش کے ٹھکانوں پر بماری کی ہے، ترک فوج کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ان حملوں کے نتیجے میں داعش کے کم از کم26 جنگجو ہلاک ہوئے۔

ان فضائی حملوں میں داعش کے 64 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ فوجی بیان کے مطابق اس کے علاوہ اس شدت پسند گروپ کے 206 دیگر اہداف کو توپ خانے اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :