امریکا کی شمالی ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں آگئیں

درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے،محکمہ موسمیات

اتوار 18 دسمبر 2016 12:00

مونٹانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء)امریکا کی شمالی ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں آگئیں ، محکمہ موسمیات نے عوام کو قطب شمالی سے آنے والی سرد ہوائوں سے خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے ریاست وسکونسن، انڈیانا، ورمونٹ اور نیوہمشائر میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

دوسری طرف شمالی ریاستیں مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا ان دنوں قطب شمالی سے آنے والی شدید سرد ہوائوں کی لپیٹ میں ہیں جبکہ برف باری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔محکمہ موسمیات نے ان ریاستوں میں بسنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان دنوں چلنے والے شدید سرد ہوا میں زیادہ دیر باہر نہ نکلیں بصورت دیگر انہیں فراسٹ بائٹ ہوسکتا ہے۔