پٹرول پمپ پر سعودی نوجوان کا غیرملکی ملازم پرتشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی

شہریوں کا سعودی نوجوان کے خلاف غم و غصے کا اظہار ،نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 18 دسمبر 2016 12:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) سعودی عرب میں سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ پر ایک نئی ویڈیو تیزی کیساتھ وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک سعودی نوجوان کو پٹرول پمپ کر کام کرنے والے ایک غیرملکی شہری پر تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ایک پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوانے کے بعد جب ’اکسنٹ‘ ماڈل کے کار ڈرائیور نے غیرملکی ملازم کو پٹرول کے پیسے ادا نہ کیے تو اس نے کار کے بند دروازے پرمتعدد مرتبہ دستک دے کر کار کے مالک کو متنبہ کیا۔

اس پر کار میں سوار نوجوان باہر نکلا اور اس نے غیرملکی ملازم پر تھپڑوں کی بارش کی بعدا زاں اسے لاٹھی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کے رد عمل میں شہریوں نے سعودی نوجوان کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مجرمانہ وارادات کا سختی سے نوٹس لیں اور ملزم کی شناخت کرکے اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں

متعلقہ عنوان :