ڈیرہ غازی خان: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کے قبضے سے چار ہینڈ گرنیڈ، 4 رائفلیں اور دو پسٹل بھی بر آمد

اتوار 18 دسمبر 2016 12:00

ڈیر ہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) ڈیر ہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ چار دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی نے چوٹی بلا میں دہشت گردوں کی موجودگی پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا۔

دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، جن کو پکڑنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مارے جانے والے پانچ دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت ملک تحسین اور کامران کے نام سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملک تحسین گزشہ روز دہشت گردوں کی مدد سے پولیس حراست سے فرار ہو گیا تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے چار ہینڈ گرنیڈ، 4 رائفلیں اور دو پسٹل بھی بر آمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ملتان نے مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :