یونان میںبچے کی پٹائی پر شامی شہری کو پانچ برس قید کی سزا

ْبچے کو سرکاری تحویل میں لے لیا،مجرم نے پٹائی اپنی بیوی پر دباؤ ڈالنے کے لیے کی،استغاثہ

اتوار 18 دسمبر 2016 11:30

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) یونان کی ایک عدالت نے سیاسی پناہ کے متلاشی ایک شامی شہری کو اپنے بچے کو پیٹنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنا دی ہے۔ اس شخص نے اپنے تین سالہ بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس 31 سالہ شامی شہری کے ہاتھوں تین سالہ بچے کی پٹائی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی جس پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ کچھ عرصے قبل یونانی جزیرے چیوس میں واقع سودا کے مہاجر کیمپ میں رونما ہوا تھا اور گزشتہ منگل کو یونانی پولیس نے اس شامی مہاجر کو حراست میں لیا تھا۔وکلائے استغاثہ کے مطابق اس مجرم نے بچے کی پٹائی اپنی بیوی پر دباؤ ڈالنے کے لیے کی، کیوں کہ اس کی بیوی دیگر بچوں کے ساتھ ترکی ہی میں رک گئی تھی اور یہ شخص چاہتا تھا کہ وہ بھی چیوس پہنچے۔ اس واقعے کے بعد متاثرہ بچے کو یونانی حکام نے اپنی تحویل میں لے کر دیکھ بھال کے ایک مرکز میں پہنچا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :