تارکین وطن پاکستانیو کی خواہش پر ہی میں بیرون ملک پرفارم کرتی ہوں‘رابی پیرزادہ

بیرون ملک ملنے والی پذیرائی کوکبھی فراموش نہیں کرسکتی ،گائیکی کیساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کومنوائوں گی‘انٹرویو

اتوار 18 دسمبر 2016 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) گلوکار ہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے کہاہے کہ بیرون ملک ملنے والی پذیرائی کوکبھی فراموش نہیں کرسکتی ،گائیکی کیساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنی صلاحیتوں کومنوائوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہناتھا میرامتحدہ عرب امارا ت کادورہ کامیاب رہا شوزمیں ہزاروں کی تعدادمیں شائقین موجودتھے جنہوں نے میری بہت عزت افزائی کی۔

رابی پیرزادہ نے بتایا دیارغیرمیں رہنے والے پاکستانی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اورانکی خواہش پرہی میں بیرون ملک پرفارم کرتی ہو ں۔ مجھے اداکاری کے شعبے میں بھی بہت اچھارسپانس مل رہاہے ، نئی فلموں کے مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیاجارہاہے تاہم میں صرف وہی فلم سائن کرتی ہوں جسکی پروڈکشن اورسکرپٹ معیاری ہو۔

متعلقہ عنوان :