بھارتی اداکارہ داھنیامیری 130 کروڑ کے فراڈ میں گرفتار

فراڈ کے مقدمے میں ایک ماہ قبل اداکارہ کے سسر کو بھی گرفتار کیا گیاتھا اداکارہ متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں

اتوار 18 دسمبر 2016 11:30

بھارتی اداکارہ داھنیامیری 130 کروڑ کے فراڈ میں گرفتار

کیرالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) بھارت کی مقامی ملائم فلم نگری کی صف اول کی اداکارہ داھنیا میری کو پولیس نے 130 کروڑ کے فراڈ میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست کیرالہ کی پولیس نے مقامی فلم نگری کی صف اول کی اداکارہ داھنیا میری کو130 کروڑ کے فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا جب کہ اداکارہ کی گرفتاری ان کے شوہر کی بلڈرز کمپنی کے جھوٹ اور دھوکادہی سے پیسے جمع کرنے کے مقدمے میں ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق اداکارہ داھنیامیری کے شوہر اور خاندان نے اپارٹمنٹ کی تعمیر کے نام پر لوگوں سے 130 کروڑ روپے جمع کیے تھے تاہم مقررہ وقت پر اپارٹمنٹ نہ بنانے پر متاثرین نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل اداکارہ کے سسر کو گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ داھنیا میری متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :