منشیات جوتوں میں چھپا کر جہاز کا سفر کیا تھا، سنجے دت کا انکشاف
منشیات کا عادی ہوجانے پر کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینے سے گریز نہیں کرتا تھا، بالی ووڈ اسٹار نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور جانے کا مشورہ دوں گا‘انٹرویو
اتوار 18 دسمبر 2016 11:30
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) بالی ووڈ میں سنجوبابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ ماضی میں منشیات کا عادی ہوجانے پر کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینے سے گریز نہیں کرتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ ایک بار جوتوں میں ایک کلو ہیروئن چھپا کر جہاز کا سفر کیا۔بالی ووڈ کے ستاروں میں نشہ کرنا معمولی سی بات سمجھی جاتی ہے اور کئی اداکار نشے کی لت کے باعث جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں جب کہ بالی ووڈ کے سنجے دت بھی منشیات استعمال کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں نشے کی عادت نے بڑی مصیبتوں میں پھنسایا ہے لیکن اب سنجو بابا کے انکشافات نے سب کو چونکا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے ایک انٹرویو میں اپنے نشے کی عادت سے متعلق بڑے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے نہ صرف سب کو حیران کردیا ہے۔(جاری ہے)
بلکہ بھارت کی اندرونی سیکیورٹی کا پول بھی کھول دیا ہے۔سنجے دت کا کہنا تھا کہ والدہ کے کینسرجیسے موذی مرض کے علاج کے دوران ہی میں نے منشیات لینا شروع کردی تھی اور فلم نگری میں قدم رکھتے وقت منشیات کا عادی ہوچکا تھا جب کہ منشیات کا عادی ہوجانے پر کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینے سے گریز نہیں کرتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ ایک بار جوتوں میں ایک کلو ہیروئن چھپا کر جہاز کا سفر کیا جب کہ اس وقت میری دونوں بہنیں پرواز میں ساتھ تھیں۔
سنجے دت نے کہا کہ ایئر پورٹ پر چیکنگ نہ ہونے کے باعث میں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا تھا کیوں کہ منشیات استعمال کرتے وقت مجھے اپنی فیملی اورکسی اور چیز کی فکر ہی نہیں ہوتی تھی لیکن اب اپنی وجہ سے بہنوں کو بھی منشیات اسمگلنگ میں پکڑے جانے کا سوچتا ہوں تو ڈر جاتا ہوں۔ بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور جانے کا مشورہ دوں گا۔واضح رہے کہ اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.