ارمینا رعنا خان 50 پرکشش ایشیائی خواتین میں شامل

برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کے سالانہ اجراء میں50پرکشش ترین ایشیائی خواتین کی فہرست جاری کی گئی

اتوار 18 دسمبر 2016 11:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستانی اداکارہ ارمینا رعنا خان کو ایشیاء کی50 پرکشش ترین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقبول ترین برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کے سالانہ اجراء میں50پرکشش ترین ایشیائی خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اداکارہ ارمینا اپنی پہلی فلم جاناں کیساتھ ٹیلی ویژن سیریل بن روئے میں کام کرچکی ہیں۔ان کے نئے پراجیکٹس میں فلم یلغار اور ڈرامہ رسم دنیا شامل ہیں۔