تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا کے ذمہ داروں کے ناموں کا اعلان

اتوار 18 دسمبر 2016 11:30

پشاور۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر خیرالله حواری نے صوبائی مجلس عاملہ کی مشاورت سے سیشن 2017ء کے لیے تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ خیبرپختونخوا کے شعبہ جات کے ذمہ داروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے‘ تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان میاں ضیاء الرحمن کے مطابق بہبود اساتذہ سکولز کیلئے سید محمد شاہ باچا‘ شعبہ بہبود اساتذہ کالجز کیلئے پروفیسر ہستم خان‘ شعبہ تعلیمی متاثرین کیلئے حکیم سید ‘شعبہ خواتین کیلئے دوست محمد‘ شعبہ تعلیم وتحقیق کیلئے ہدایت الله‘ شعبہ حراء نیشنل ایجوکیشن فائونڈیشن کیلئے مصلح الدین اور شعبہ ہائرایجوکیشن کیلئے ڈاکٹر امیرشاہ نگران مقرر کردیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :