ملک کے بالائی علاقوں میں سردی برقرار، سکردو میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری تک گرگیا

اتوار 18 دسمبر 2016 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء)ملک کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ سکردو میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری تک گرگیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے اکثر علاقوں کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ملک کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی دس، ہنزہ۔گلگت میں منفی پانچ، استور میں منفی چار، دیر،کالام میں منفی تین، قلات اور مالم جبہ میں منفی دو جبکہ راولاکوٹ اور چترال میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔