کراچی،مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،ٹارگٹ کلر سمیت7 ملزمان گرفتار

اتوار 18 دسمبر 2016 11:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ نیوکراچی، جوہرآباد، سعودآباد اور مدینہ کالونی سے ٹارگٹ کلر سمیت 7 ملزمان پکڑے گئے۔ نیوکراچی پولیس نے چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد ساجد عرف پچی کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جوہرآباد کے علاقے میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس پی گلبرگ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ ادھر سعودآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ مدینہ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :