جدہ کے بنگالی بازار استعمال شدہ سامان ، تمباکو فروشی اور ملکی اشیاء کا اہم مرکز

اتوار 18 دسمبر 2016 09:20

جدہ کے بنگالی بازار استعمال شدہ سامان ، تمباکو فروشی اور ملکی اشیاء ..

جدہ : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،18دسمبر 2016):بغدادیہ محلے میں واقع بنگالی بازار پرانی استعمال شدہ اشیاء ، تمباکو فروشی اور ملکی اشیاء کا بڑامرکزہے ۔سعودی شہری اس عام طور پر ”البنغالیہ“ کے نام سے جانتے ہیں ۔اس بازار میں 90فیصد دکانو ں پر بنگالی شہری ہی کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلادیشی شہری مختلف پیکٹوں میں تمباکو چھپا کر بیچتے ہیں ۔ان کا کہناہے کہ ویسے تو میونسیپلیٹی حکام کم ہی اس کا رخ کرتے ہیں لیکن جب کبھی وہ ادھر آئیں تو ہم چوکنے ہو جاتے ہیں ۔سعودی عرب میں تمباکو بیچنا جرم ہے ۔ان کا کہناہے کہ ہمیں یہاں قہوہ ، چائے او رمتعدددوسری اشیاء بیچنے کی اجازت ہے ۔جبکہ اس مارکیٹ میں کتابیں ، کپڑا اور دیگر کئی قسم کی دکانیں بھی موجود ہیں۔