العین : امارتی انوائرمینٹل گروپ کے ارکان نے رضاکارانہ طور پر العین کے مضافات سے 11ٹن کچر اکھٹا کیا

اتوار 18 دسمبر 2016 09:20

العین : امارتی انوائرمینٹل گروپ کے ارکان نے رضاکارانہ طور پر العین ..

العین : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،18دسمبر 2016): العین کے اماراتی انوائیر مینٹل گروپ کے متعدد افراد نے مختلف علاقوں سے 11ٹن سے زائد کچرا اکٹھاکیا۔

(جاری ہے)

گروپ کے سربراہ کا کہناتھا کہ انہوں نے کچر ا اکھٹا کرنے کی مہم کا آغاز اسلیئے کیاہے تا کہ شہریوں میں اپنے علاقوں کو خود بھی صاف کرنے کی خواہش پیدا ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے اس اقدام سے مختلف علاقوں کے متعدد نوجوان بھی کوڑ اکرکٹ اٹھانے کے لیے ان کے ساتھ ساتھ رہے ۔شہریوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں ۔