پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،خاتون گرفتار،22کلوچرس برآمد

ہفتہ 17 دسمبر 2016 23:50

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) تحصیل جتوئی میں ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد کی ہدایت پر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کیا اور چھاپہ مار کربدنام زمانہ منشیات فروش گینگ کی خاتون کو پکڑ کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقے سبائوالہ میں پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں بین الصوبائی منشیات فروش خاتون آمنہ مائی زوجہ غلام عباس کو 22 کلو گرام چرس کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان راجو اور نذر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی.تھانہ جتوئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :