اب کے ایف سی جاپان میں چکن کھانے والوں کےہاتھ خراب نہیں ہونگے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 17 دسمبر 2016 23:40

اب کے ایف سی جاپان میں چکن کھانے والوں کےہاتھ خراب نہیں ہونگے

ٹوکیو، جاپان۔ کے ایف سی نے جاپان میں چکن کھاتے ہوئے لوگوں کے ہاتھوں کو چکنائی وغیرہ سے بچانے کے لیے ایک نئی چیز ایجاد کی ہے۔
کے ایف سی نےا علان کیا ہے وہ صارفین کو”فنگرکنڈوم یا فنگر نیپ“ نامی پلاسٹک کے دستانے فراہم کریں گے۔ عام دستانوں کے برعکس یہ دستانے صرف شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کو ہی کور کریں گے۔

(جاری ہے)


کمپنی کا کہنا ہے کہ فنگر نیپ کو جاپانی کے ایف سی کی ہدایات پر بنایا گیا ہے تاکہ کے ایف سی چکن کھاتے ہوئے ہاتھ خراب نہ ہوں۔


کے ایف سی جاپان کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے دستانے اُن صارفین کے لیے بہترین ہیں جو سمارٹ فون یا کمپیوٹر استعمال کرتےہوئے کھانا چاہتے ہیں مگر اپنی ڈیوائس خراب کرنا نہیں چاہتے۔
15دسمبرسے فنگر نیپ جاپان کے 222کے ایف سی سٹورز پر دستیاب ہیں، مستقبل میں انہیں مزید سٹورز پر متعارف کرایا جائے گا۔