Live Updates

چین میں پنجاب سپیڈ کا ذکر نہ صرف وزیر اعلی شہباز شریف بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے،وزیراعظم نواز شریف

ہفتہ 17 دسمبر 2016 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گریٹر اقبال پارک کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی کارکردگی کے بارے میں خصوصی طور پر تعریف کی اور کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے گریٹر اقبال پارک کا خوبصورت کام خوبصورت انداز سے مکمل کیا ہے جس پر میں انہیں اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں -وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف جس غیر معمولی رفتار سے کام کرتے ہیں اس پنجاب سپیڈ کی بات ہمارا دوست ملک چین بھی کر رہا ہے حالانکہ چین میں منصوبوں کو انتہائی تیزرفتار ی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ چین میں پنجاب سپیڈ کا ذکر نہ صرف وزیر اعلی شہباز شریف بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات