شہباز شریف کی انگریزی اوراردو کے ساتھ عربی زبان میں بھی تقریر

عربی زبان میں تقریر پر قطر کے مہمانوں نے زور دار تالیاں بجائیں دھرنے کا دھڑن تختہ ہوا ا ور دو نومبر کو انوکی کا لاک لگانے کی سازش بھی ناکام رہی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بھکر کی تحصیل منکیرہ کے علاقے حیدرآباد تھل میں قطر کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران انگریزی اور اردوکے ساتھ عربی زبان میں بھی روانی کے ساتھ خطاب کیا- وزیر اعلی نے عربی زبان میں ادا کئے جانے والے جملوں کا خود ہی اردو زبان میں ترجمہ کیا- وزیر اعلی نے عربی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے خدمت خلق کے اس منصوبے پر قطر کی حکومت اور جاسم فاؤنڈیشن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا -وزیر اعلی کی عربی زبان میں تقریر پر قطر کے مہمانوں نے زور دار تالیاں بجائیں- وزیر اعلی نے اپنی تقریر میں از راہ تفنن اکرام اللہ نیازی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب ہم یو ٹرن نہیں لیتے ، یوٹرن آپ لیتے ہیں ہم جو کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں وزیر اعلی کے اس جملے پروہاں موجود لوگ بہت محظوظ ہوئی- وزیر اعلی نے ایک موقع پر کہا کہ 2014 ء میں عوام نے لا تعلق رہ کر دھرنا سازش کا دھڑن تختہ کیا اوراسی طرح دو نومبر کو بھی انوکی کا لاک لگانے کی سازش اللہ تعالی اور عوام نے ناکام بنائی- وزیر اعلی نے تقریر کے اختتام پر پاکستان زندہ باد اور پاک قطردوستی کے نعرے لگائی-

متعلقہ عنوان :