آزاد کشمیرکے ضلع باغ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس،کوئی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 23:16

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) آزاد کشمیرکے ضلع باغ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوآزاد کشمیر کے ضلع باغ اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :