کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے 22سے 25دسمبر تک 5 سستے کرسمس بازار لگائے جائیں گے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:45

گوجرانوالہ ۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) کرسمس کے موقع پر حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مسیحی برادری کی سہولت اور انہیں بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میںرمضان بازاروں کی طرز پر22سے 25دسمبر تک 5 سستے کرسمس بازار لگائے جائیں گے ،کرسمس بازاروں کے قیام کے سلسلہ میں بلائے گئے ،خصوصی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد طارق قریشی نے کہا کہ کرسمس کا تہوار مسیحی برادری کے لیے قابل احترام اور مذہبی اہمیت کا حامل ہے ، بطور انتظامی افسران ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم کرسمس تہوار کے موقع پر رمضان بازار طرز پر تمام انتظامات مکمل کریں ۔

کرسمس کے تہوار کے موقع پر شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور تحصیلوں میں ٹی ایم اے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائے، قبرستانوں، گرجا گھروں ، پارکوں اور کرسمس بازاروں میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس حکام کو کرسمس بازاروں اور عبادت گاہوں میں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ بازاروں میںپولیس کی بھاری نفری تعینات اورواک تھر و گیٹ بھی لگائے جائیں۔

انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ تمام کرسمس بازاروں میں فرسٹ ایڈ کیمپ قائم کیے جائیں ، سول ڈیفنس رضا کار فراہم کر ے ، ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ بھی ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے انتظامات قبل از وقت مکمل کرے ۔ تمام محکموں اور مسیحی براردری کے نمائندوں کی مشاورت سے تمام تحصیلوں میں ایک ایک سستا کرسمس بازار قائم کیا جائے گا، سستے بازار (ماڈل بازار پیپلز کالونی ، فرانسس آباد ، جی ٹی روڈ نزد مین بازار کامونکی، سٹی پارک جی ٹی روڈ وزیر آباد اور شمعون چوک نوشہرہ ورکاں )میں قائم کیے جائیں گے جن میں چینی ، آٹا ، گھی ، کریانہ ،گوشت (مٹن، بیف ، چکن، انڈی) ،سبزیاں مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے فیئر پرائس شاپ اور رمضان بازار وں کی طرز پر تمام اشیائے ضروریہ سبسڈی پر دستیاب ہونگی ۔

اجلاس میںای ڈی او ایگریکلچر سردار محمد اکبر، تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی او لائیوسٹاک ، ای اے ڈی اے مارکیٹ کمیٹی ، سیکرٹری و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ، ٹی ایم اوز ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، سول ڈیفنس ، ہیلتھ سمیت دیگر محکموں کے افسران ، مسیحی برادری کے نمائندے بھی شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :