تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کی ون ویلروں کی خلاف کارروائی، 18 گرفتار

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:44

گوجرانوالہ ۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کی ون ویلروں کی خلاف کارروائی،18گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے جی ٹی روڈ پر بڑھتی ون ویلنگ کے خلاف ایس پی سٹی طارق محمود کو مناسب ہدایات جاری کیں ، جنہوں نے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن انسپکٹر عامر شاہین گوندل ، سب انسپکٹر محمد یونس ، اے ایس آئی لقمان یعقوب و پندرہ جوانوں پر خصوصی اسکواڈ تشکیل دے کر ا نہیں ون ویلروں کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت کی، ٹیم نے جی ٹی روڈ پرناکہ بندی کے دوران اٹھارہ ون ویلروں کو ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر کے موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے کر ان کے خلا ف مقدمات درج کئے،گرفتار ہونے والوں میں سلیم، شعیب، معید، عرفان ، علی شیخ،ارسلان اور سکندر شامل ہیں، اس مو قع پر سی پی او محمد وقاص نذیرکا کہنا ہے کہ ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل ہے ،کسی کو اس امر کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اپنی جان سمیت دیگر قیمتی معصوم جانوں سے کھیلے ،انہوں نے کہا کہ ون ویلروں کی حوصلہ شکنی کے لئے سپیشل اسکواڈ تشکیل دے دئیے گئے ہیں،بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :