مر کزی انجمن تاجران کی چوہدری توحید اختر کو بلا مقابلہ میئرچوہدری اور محمد بشیر کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:44

سیالکوٹ ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء)تاجران شہر اقبال کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری توحید اختر کو بلا مقابلہ میئرچوہدری محمد بشیر کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مر کزی انجمن تاجران کے صدر حاجی غلام مجتبیٰ مہر سیکر ٹری جنرل حاجی احسان الحق بٹ نے مبارک دی ان کے ہمرا ہ انجمن تاجران سیالکوٹ کے تاجر رہنما ملک صابر محمود شیخ جاوید حیدر ، شیخ محمد ایوب ، شبیر خان ، جہانگیر بٹ ، محمد عظیم ، حاجی غلام مر تضیٰ ، ملک عبدالمجید ، چوہدری محمد ریاض ، شیخ امجد پرنس ، طاہر محمود انصاری ، ظہیرالدین بابر ، ملک عبدالحفیظ اور مرکزی پریس سیکرٹری عرفان لظیف میر بھی تھے ۔

تاجر رہنمائو ں نے نو منتخب میئر ، ڈپٹی میئر کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باد دی تاجر رہنمائوں نے کہا کہ توحید اختر کی شکل میں سیالکوٹ کے میئر کا انتخاب شہر اقبال کے لئے ایک اچھا شگون ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ توحید اخترمیئرسیالکوٹ شہر کے مسائل کو بخوبی سمجھتے بھی ہیں اور اُن کو حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیالکوٹ کے مسائل جو شہریوں اورتاجران کو در پیش ہیں اُن کو حل کر کے شہر اقبال کو ایک مثالی شہر بنانے میں اپنامثبت کر دار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواجہ آصف ایم ۔ این ۔ اے ، وفاقی وزیر پانی بجلی وزیر دفاع کے انتخاب کو سر ہاتے ہوئے کہا کہ توحید اختر جیسی کاروبار ی شخصیت اور شہر اقبال کے مسائل کو حل کر نے کا جذبہ رکھنے والے شخص کا انتہائی اہم عہدے کے لئے انتخاب نہایت مناسب ہے مر کزی سیکر ٹری جنرل احسان الحق بٹ نے کہا کہ انشاء اللہ شہریوں اور تاجران کو درپیش مسائل کو حل کروانے کے لئے مرکزی انجمن تاجران سیالکوٹ ٹی ۔ ایم ۔ اے سے بھر پور تعاون کرے گی ۔ اس موقع پر نو منتخب میئر توحید اخترنے اس عز م کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ اپنی پارٹی کی قیادت عوام اور تاجروں کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کو شش کروں گا ۔