وزیر قانون آج ماڈل قبرستان کا سنگ بنیاد رکھیں گے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:44

فیصل آباد۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں،سینئر ممبر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ چیف منسٹر آفس سلمان صوفی اورڈی سی او سلمان غنی اتوار18دسمبردوپہر ایک بجے 3کروڑ روپے کی لاگت سے سمن آبادقبرستان کو ماڈل بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پردیگر عمائدین کے علاوہ سٹی کونسلز کے چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرز اورمسلم لیگی کارکنان بھی موجود ہونگے۔

متعلقہ عنوان :