اسامہ بن لادن کے صاحبزادے کو مصر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 دسمبر 2016 20:36

اسامہ بن لادن کے صاحبزادے کو مصر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2016ء) اسامہ بن لادن کے صاحبزادے کو مصر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اسامہ بن لادن کے صاحبزادے عمر بن لادن کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں ہفتے کے روز مصر کے قاہرہ ائیرپورٹ پر اترے ہی روک لیا گیا۔ عمر کو مصر میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے ترکی بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

عمر پر مصر مین داخلے پر پابندی عائد ہے جس کے باعث انہیں داخل ہونے سے روکا گیا۔ عمر کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔ عمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے تمام افراد کو یکجا کرنے کیلئے ایران اور سعودی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا خاندان کا ہر شخص اچھا اور امن پسند شہری ہونے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے تاہم ان کے والد کے ماضی کے باعث بے حد مشکلات کا سامنا ہے۔