آسا پنجاب یونیورسٹی کا ایس پی اقبال ٹاو،ْن عادل میمن کی فوری برطرفی کا مطالبہ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (آسا)نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس پی اقبال ٹاو،ْن عادل میمن کو فوری طور پر برطرف کر کے کسی جرا،ْت مند، بہادر اور ایماندار افسر کو ان کی جگہ تعینات کیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں آسا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشیداحمد، سیکرٹری ڈاکٹرمحبوب حسین و دیگر نے کہا ہے کہ ایس پی اقبال ٹاو،ْن عادل میمن کیمپس کا امن تباہ کرنے والے غنڈہ عناصر کی حفاظت پر مامور ہیں اور ان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ مجرموں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی عادل میمن کو اساتذہ سے گفتگو کرنے کی بھی تمیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی مدعیت میں یونیورسٹی گارڈزکے خلاف پرچہ دینا ان کے ذاتی عناد اور بغض کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے دس سکیورٹی گارڈز جو زخمی ہوئے ان کا میڈیکو لیگل پولیس کو جمع کرا دیا ہے تاہم پولیس حکام نے یونیورسٹی کی درخواست پر ایف آئی آر درج نہیں کی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ایس پی اقبال ٹاو،ْن کی بزدلی کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :