سانحہ چکوال کے ذمہ دار شرپسند قادیانیوں کی عدم گرفتاری پنجاب حکومت کی نااہلی ہے‘ مظہر سعیدکاظمی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سانحہ چکوال کے ذمہ دار شرپسند قادیانیوں کی عدم گرفتاری پنجاب حکومت کی نااہلی ہے۔ اہل حق فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ قادیانی اسلام دشمن طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔ قادیانیوں نے سانحہ چکوال کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کی ہے۔

دوا لمیال میں قادیانیوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے مسلمان کے قاتل گرفتار کئے جائیں۔ سانحہ چکوال کے ذمہ دار قادیانی ہیں جنہوں نے میلاد کے پرامن جلوس پر فائرنگ کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت پنجاب کے جنرل سیکرٹری علامہ حافظ فاروق خان سعیدی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پیر سید مظہر سعید کاظمی نے مزید کہا کہ حکومت سانحہ چکوال کی شفاف تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

چکوال میں قادیانیوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے مسلمان کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکریں گے۔ پر امن مسلمانوں کی گرفتاریاں بند کی جائیں اور جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں۔ سانحہ چکوال پر خاموش نہیں رہیں گے اور محمد نعیم شفیق شہید کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔ حکومت چکوال میں قادیانیوں کو گرفتار کرنے کی بجائے بے گناہ مسلمانوں کو پکڑ کر جیلوں میں بند کررہی ہے۔ حکمران غیر ملکی آقائوں کی خوشنودی کیلئے قادیانیوں کی سرپرستی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :