وزیر اعظم نے گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کر دیا

میں یہاں سیاسی تقریر کرنے نہیں آیا، یہاں پر لکھ کر لگا دینا چاہیے کہ یہ دھرنے کی جگہ نہیں ہے: وزیراعظم نواز شریف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 دسمبر 2016 19:32

وزیر اعظم  نے گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2016ء) وزیر اعظم نے گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں تعمیر کیے جانے والے گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ یہاں سیاسی تقریر کرنے نہیں آئے۔ ماضی کی حکومتوں نے تہذیبی لحاظ سے بھی اپنی ذمے داریوں کو پورا نہیں کیا تاہم ہماری حکومت اس ذمہ داری کو بھی پورا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

گریٹر اقبال پارک سے لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان جگہوں پر دھرنے والے بھی پہنچنا چاہتے ہیں لہذا یہاں پر لکھ کر لگا دینا چاہیے کہ یہ دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اب ملک میں 3 سال پہلے جیسے حالات نہیں رہے۔ ملک میں سستی بجلی آئے گی اور دہشت گردی ختم ہو رہی ہے۔ بجلی کی پیداوار بڑھنے سے ملک میں ترقی کا پہیا تیزی سے بڑھے گا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر شاہی قلعہ کی بھی تزئین و آرائش کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :