بشار الاسد اور اس کی حلیف افواج نے عام آبادی ، مساجد ، ہسپتالوں اور بازاروں کو اندھا دھند بمباری کا نشانہ بناکر ہزاروں بے گناہ شہریوں کو خاک و خون میں نہلا دیاہے ‘اقوام متحدہ سے فوری جنگ بندی کروائے
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان کی شام کے شہر حلب پر جاری بمباری کی شدید مذمت
ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:19
(جاری ہے)
ایک کروڑ سے زائد مجبور و لاچار شہری پڑوسی ملکوں بالخصوص ترکی کے مہاجر کیمپوں میں کس مپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں اور پورا ملک کھنڈرات کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ شام میں ہونے والے اس خوفناک قتل عام پر عالمی برادری اور پڑوسی مسلمان ملکوں نے نہ صرف خاموشی اختیار کررکھی ہے بلکہ کئی ممالک اس ہولناک تباہی کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری شامی عوام پر مظالم رکوانے کے بجائے قاتل بشار الاسد کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔شام کے مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی 20 دسمبر کو پشاور میں احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ شام اور عراق میں ہونے والی حالیہ خوں ریزی نے ہلاکو اور چنگیز کے جرائم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مشتاق احمد خان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ساری تباہی اور قتل و غارت کا تمام تر فائدہ صرف اور صرف صہیونی ریاست اور عالم اسلام کے دشمنوں کوپہنچ رہا ہے۔ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے شام کو پراکسی وار کا میدان بنانے والی عالمی قوتیں یاد رکھیں کہ ظلم اور ظالم کا انجام ہمیشہ عبرت ناک ہوتا ہے۔ سوویت یونین کا انجام سب کو یاد رکھنا چاہیے۔شام اور عراق میں خوں ریزی جاری رہی تو کئی اور قوتیں بھی اسی انجام بد کو پہنچ کر رہیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.