پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میںچھاپے‘گرانفروشی پر70 افراد گرفتار‘18 کو جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:07

لاہور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ہفتہ کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی864مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر25دکانداروں کے چالان کیے جبکہ27,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،40افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر70افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سی18افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :