رائوقاسم علی شہزاد(جگنو) کی چھٹی برسی کے سلسلہ میں مشاعرہ و ادبی نشست کا انعقاد

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:07

لاہور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء)الحمرا ادبی بیٹھک میں سال رواں کا آخری ماہانہ مشاعرہ وادبی نشست میںرائوقاسم علی شہزاد(جگنو) کی چھٹی برسی کے حوالے سے منعقد کیا گیاجس کی صدارت بھارت کی علمی، ادبی، سماجی و صحافتی شخصیت الیاس انجم نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری انڈو پاک رائٹرز فرینڈ شپ ندیم رائے اور امریکہ میں پنج ریڈیوکی میزبان‘ ڈائریکٹرو پروڈیوسر الماس شبی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، مقصود چغتائی میڈیا سیکریٹری نے رائوقاسم علی شہزاد(جگنو) کے حوالے سے تعارفی کلمات پیش کئے۔

(جاری ہے)

اقبال کیفی،اسلم شوق،ڈاکٹر عطاء الودود،(انگلینڈ)اعجاز اللہ ناز،مظہر جعفری،ڈاکٹر ایم ابرار، جاوید قاسم،میاں صلاح الدین ،عالیہ بخاری،نیلم احمد بشیر، ندا سرگودھوی ،رضوانہ سحر ہاشمی،عثمان محمود،سہیل یار،نجمہ خان ،وجاہت تبسم،گلشن عزیز،زبیدہ حیدر زیبی ،شیراز انجم، علی رضا رضی،میجر خالد نصر،فراست بخاری، بی اے شاکر، صائمہ الماس،اعجاز فیروز اعجاز،شہباز نیر(رحیم یار خاں) ناصر ادیب ناصر اور دیگر نے اپنے خوبصورت کلام پیش کئے۔تقریب کے اختتام پررائو قاسم علی شہزاد کے بلندی،ْ درجات کیلئے دعاکی گئی۔