کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ضلع بھر کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:00

سرگودھا۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ضلع بھر کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کی رات سے 25 دسمبر کی رات تک سکیورٹی کے انتظامات کو سخت رکھا جائیگا کسی بھی شخص کو جامہ تلاشی کے بغیر گرجا گھروں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی اس سلسلہ میں انتظامیہ نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنیوالے تمام افراد سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :