سفاک دشمن بھارت نے ایک مرتبہ پھر سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ، عالمی برادری نوٹس لے ‘ مسلم لیگ (ن)

بھارت کسی غلط فیمی میں نہ رہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے‘ پرویز ملک خواجہ عمران نذیر و دیگر کا ردعمل

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:00

سفاک دشمن بھارت نے ایک مرتبہ پھر سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے کنٹرول لائن سکول وین پر بھارتی فائرنگ سی10طلباء کی شہادت کی مذمت اور شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کے سفاک دشمن بھارت نے ایک مرتبہ پھر سکول کہ معصوم بچوں کو وحشت کا نشانہ بنایاہے،عالمی برادری اس کا فوری نوٹس لے ورنہ عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک اور جنرل وصوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی چوہدری شہباز، رمضان صدیق بھٹی، لاہور کے لارڈ میئر کرنل)ر) مبشر جاوید،سید توصیف شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، بی بی وڈیری سمیت دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی غلط فیمی میں نہ رہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ہم امن کے داعی ہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عدلیہ پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کا فیصلہ لینا چاہتی ہے، ایسا ہر گز نہیں ہوگا نہ ہی ہم پاکستان کے ایک اہم آئینی ادارے کو بدنام کرنے دیں گے۔

انہوں نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے عدلیہ کے بارے میں ریمارکس پر ان پر توہین عدالت لگائی جائے اور انہیں کٹہرے میں بلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :