طیارہ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

ہفتہ 17 دسمبر 2016 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی میتوں کی شناخت ہونے کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری نے کہا کہ شناخت کے بعد تمام میتیں وعدے کے مطابق 17 دسمبر سے قبل ہی ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء بشمول انشورنس کی رقم 55 لاکھ روپے ادا کئے جائینگے جس کیلئے قانونی کارروائی جاری ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ سانحے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں عالمی ماہرین کی خدمات بھی لی گئی ہیں، حادثے میں غفلت کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :