فٹبال میں ٹرانسفرفکسنگ کیلیے طوائفوں کے استعمال کا انکشاف

کھیلکی ٹرانسفر مارکیٹ کے ایک اہم ڈیلر’ڈوئین اسپورٹس‘ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا وہ اپنے کام کیلیے طوائفوں کو استعمال کرنے کے ساتھ رشوت بھی دیتے،ٹیکس چوری میں بھی ملوث ہیں،تازہ ترین فٹبال لیکس

ہفتہ 17 دسمبر 2016 19:37

فٹبال میں ٹرانسفرفکسنگ کیلیے طوائفوں کے استعمال کا انکشاف
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) فٹبال میں ٹرانسفر فکسنگ کیلیے طوائفوں کے استعمال کا انکشاف کیا گیا ہے۔فٹبال میں ٹرانسفر فکسنگ کیلیے طوائفوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، تازہ ترین فٹبال لیکس میں کھیلکی ٹرانسفر مارکیٹ کے ایک اہم ڈیلر’ڈوئین اسپورٹس‘ کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ اپنے کام کیلیے طوائفوں کو استعمال کرنے کے ساتھ رشوت بھی دیتے اورٹیکس چوری میں بھی ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ کمپنی قازق ترک نسل سے تعلق رکھنے والے چار بھائیوں کی ملکیت ہے، عارف برادرز نے اپنے کیمیکل انڈسٹری سے حاصل ہونے والے منافع میں سے 75 ملین یورو کی فٹبال بزنس میں سرمایہ کاری کی، انھوں نے اپنی دولت پاناما، آئزل آف مین، نیدرلینڈز، مالٹا اوربرٹس ورجین آئی لینڈ میں چھپائی ہوئی ہے۔فرنچ میڈیا کے مطابق ڈوئین اسپورٹس نے فرنچ مڈفیلڈر جیفری کونڈوگبیا کورئیل میڈرڈ میں منتقل کرانے کیلیے طوائفوں کی پیشکش کی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :