اینی جماعتوں کا مذہب کی آڑ میں قادیانی دہشتگردی کیخلاف احتجاج

چکوال میں مذہبی جلوس پر قادیانی دہشتگردانہ حملہ ،چناب نگر سے مذہبی فساد میں ملوث 3قادیانیوں کی گرفتاری لمحہ فکریہ ہے قادیانی ،رااور موسادکا مذہبی فساد کرانا سی پیک منصوبے کیخلاف سازش ہے۔ بلوچ علیحدگی تحریک، مذہبی دہشتگردی کے تانے بانے قادیانی مرکز چناب نگر سے ملتے ہیں ۔علماء و دینی جماعتیں یہودی و قادیانی اور بھارتی سازشوں کیخلاف متحد ہوجائیں ،مشترکہ بیان

ہفتہ 17 دسمبر 2016 19:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) 20دینی جماعتوں کا مذہب کی آڑ میں قادیانی دہشتگردی کیخلاف احتجاج۔ چکوال میں مذہبی جلوس پر قادیانی دہشتگردانہ حملہ ،چناب نگر سے مذہبی فساد میں ملوث 3قادیانیوں کی گرفتاری لمحہ فکریہ ہے ۔قادیانی ،رااور موسادکا مذہبی فساد کرانا سی پیک منصوبے کیخلاف سازش ہے۔ بلوچ علیحدگی تحریک، مذہبی دہشتگردی کے تانے بانے قادیانی مرکز چناب نگر سے ملتے ہیں ۔

علماء و دینی جماعتیں یہودی و قادیانی اور بھارتی سازشوں کیخلاف متحد ہوجائیں ۔ ان خیالات کا اظہار ملک کی قابل ذکر 20بڑی دینی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان جے یو آئی کے راہنما حافظ حسین احمد جے یو پی کے مفتی سید عاشق حسین عالمی تحریک تحفظ حرمین شریفین کے امیر حافظ زبیر احمد ظہیر جماعت اسلامی کے علامہ شعیب الرحمن مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے صدر پیر ولی اللہ شاہ بخاری جماعت الدعوة کے علی عمران شاہین عالمی تحریک ختم نبوت کے مولانا پیر سلمان منیر جمعیت اہلحدیث کے شیخ محمد نعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے مولانا محمد حنیف حقانی تحریک ملت جعفریہ کے علامہ وقار حیدر نقوی سنی علماء کونسل کے پیر سیف اللہ چشتی ملی یکجہتی کونسل کے سردار محمد خان لغاری مجلس احرار اسلام کے قاری محمد یوسف احرار جمعیت مشائخ پاکستان کے پیرسلیم عباس تحریک حرمت رسولؐ کے ڈاکٹر شاہد نصیر مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ تحریک اتحاد بین المسلمین کے عنایت حسین جعفری علماء و مشائخ اہلسنت کے پیر جمشید نورانی اور تحریک اتحاد امت کے علامہ عبد النعیم نعمانی نے جاریکردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا اور کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے بھارت اور ملک دشمن طاقتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہیں اور وہ ملکی ترقی کے عظیم منصوبے سی پیک کیخلاف طرح طرح کی سازشوں کے جال بن رہے ہیں حالیہ مذہبی دہشتگردی ،چکوال میں میلاد النبی ؐ کے جلوس پر قادیانیوں کا مسلح دھاوا اور مذہبی فساد میں ملوث قادیانی دہشتگردوں کی گرفتاری اسی سازش کی کڑیاںہیں دینی راہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور انکے آلہ کار قادیانیوں کی ملک و امن دشمن سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھے کیونکہ بلوچ علیحدگی پسند تحریک اور مذہبی دہشتگردی کے تانے بانے قادیانی مرکز چناب نگر سے ہی ملتے ہیں آخر میں ان راہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ چکوال میں دو مسلمانوں کے قادیانی قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچائیں بصورت دیگر دینی جماعتیں قادیانی دہشتگردی کیخلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شعبہ فزکس کٹر قادیانی عبد السلام سے منسوب کرنیکا فیصلہ اور سندھ اسمبلی کا پاس کردہ اسلام مخالف مینارٹی بل فی الفور واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :