نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ، دو شدید زخمی ہوگئے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:58

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر دو ٹریفک کے المناک حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے دونوں خادثات میں ڈرائیور زاپنی اپنی گاڑیوں سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔ موقع پر جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر نوشہرہ منتقل کردیا گیا ۔ رسالپور پولیس نے نامعلوم ڈرائیوروں کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ پر پہلا واقع ہفتے کی شب ساڑھے نوبجے رسالپور سائیس منڈی سٹاف کے قریب پیش آیا ۔ عمرزادہ ولد محمد زادہ زخمی حالت میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں جمال شاہ ولد واواخان اور انعام اللہ ولد مصباح اللہ ساکنان خطاب کورونہ گزشتہ شام کام سے چھٹی کرکے واپس گھر آرہے تھے کہ رسالپور سائیس کے سٹاف کے قریب نامعلوم تیز ر فتار ٹرک کی ٹکر سے جمال شاہ ولد واواخان موقع پر جاں بحق جبکہ میں اور انعام اللہ شدید زخمی ہوگئے دوسرے واقع میں تاجیر سید ولد محمد سید ساکن محلہ اباخیل نوشہرہ کلاں نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی دُکان پر بیٹھا تھا کہ مجھے اپنے دوست نصیب زادہ نے اطلاع دی کہ آپ کے بیٹے کی رسالپور میں مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ پر نامعلوم فلائنگ کوچ کے ساتھ ایکسیڈنگ ہوگیاہے میں فوراًً ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر نوشہرہ پہنچا جب دیکھا کہ میرے بیٹا سید انور کی لاش مرداخانے میں پڑی ہوئی تھی اور اس کا دوست احسن آمین ولد فضل آمین زخمی حالت میں بیہوش پڑا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ئے ا حسن آمین ولد فضل آمین بھی جاں بحق ہوگیا۔ اُس نے پولیس کو بتا یا کہ میرا بیٹا اور اس دوست کسی ضروری کام کے سلسلے میں رسالپور جارہے تھے ۔دونوں خادثات میں ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے رسالپور پولیس دونوں واقعات کے رپورٹ درج کرکے نامعلوم ڈرائیوروں اور گاڑیوں کی تلاش شروع کردی۔