کیسوری نامی شہر میں بس کے قریب کار بم دھماکہ میں 13 فوجی ہلاک اور 48 زخمی ہوئے ہیں، ترک فوج

ہفتہ 17 دسمبر 2016 18:53

استنول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) ترک فوج نے کہا ہے کہ کیسوری نامی شہر میں بس کے قریب کار بم دھماکہ میں 13 فوجی ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے ترک فوج کے حوالہ سے بتایا کہ تمام متاثرہ فوجی پرائیویٹ اور نچلے درجہ کے نان کمیشنڈ اہلکار تھے جن کو میسوری فوجی کمانڈ ہیڈ کوارٹر سے شہر میں جانے کی اجازت دی گئی تھی ۔ فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تمام زخمیوں کا مقامی ہسپتالوں میں علاج جاری ہے جبکہ زخموں کی شدید نوعیت کے باعث مزید سویلیئن ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔